ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی کھلاڑیوں کو 2020 ٹوکیو پیرالمپک گیمز کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی نوجوانوں اپنی کوششوں اور پختہ ارادوں کے ساتھ کسی بھی رکاوٹوں اور کوتاہیوں پر قابو پا سکتے ہیں۔
آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں 2020کے ٹوکیو پیرالمپک گیمز میں "سردار دلہا" کے نام سے ایرانی قافلے کے محنتی کھلاڑیوں کی پے در پے فتوحات اور قیمتی تمغوں کے حصول جس نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے "ہم سکتے ہیں" کے نعرے اور ان کی صلاحیتوں کو دکھایا، کو ایران کی بہادر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ایرانی نوجوانوں اپنی کوششوں اور پختہ ارادوں کے ساتھ کسی بھی رکاوٹوں اور کوتاہیوں پر قابو پا سکتے ہیں۔
میں ان مقابلوں کے کوچز اور اس کھیلوں سے وابستہ افراد کی قابل قدر کاوشوں کو سراہتا ہوں اور ان کے لیے کامیابی کے تسلسل اور نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ ٹوکیو کے پیرالمپک مقابلوں کا گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا جس میں ایرانی ٹیم جس نے 62 کھیلاڑیوں کے ساتھ ان مقابلوں میں شرکت کی تھی، 12 طلائی، 11 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ